نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا چک شہزاد میں وبائی امراض ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا چک شہزاد میں وبائی امراض ہسپتال کا دورہ، 2️⃣ سال سے ہسپتال فنکشنل نہ ہونے پر نوٹس اور اظہار برہمی۔ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کیلئے 3️⃣ رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے گی۔وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا ریجنل بلڈ سنٹر کا بھی دورہ، 40 سے زائد سٹاف کی غیر حاضری پر نوٹس اور تشویش کا اظہار۔ وضاحتی لیٹر ایشو کرکے سخت کارروائی کی ہدایت، محفوظ خون کے انتقال کا اتنا بڑا سنٹر غیر فعال کیوں پڑا ہے اس کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔’’فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ افسران سفارشوں کے بجائے کام پر دھیان دیں۔ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری، عملی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں‘‘۔ نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept