ورلڈکپ؛ پاکستانی بالرز ڈیوڈ وارنر کو فارم میں لے آئے
قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز ناقص پرفارمنس سے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو فارم میں لے آئے۔بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 39 گیندوں پر نصف سینچری بنائی، انہوں نے حارث رؤف کے اوور میں 24 رنز بنائے۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 59 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 71 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ پر لیگ اسپنر اسامہ میر نے وارنر کا کیچ بھی ڈراپ کیا تھا۔اس سے قبل ڈیوڈ وارنر سری لنکا کے خلاف 11، جنوبی افریقا کے خلاف 13 جبکہ بھارت کے خلاف 41 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میگا ایونٹس میں 1975 سے 2019 کے درمیان 10 مقابلے کھیلے گئے ہیں جس میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 6 جیت درج کررکھی ہیں۔قومی ٹیم نے شاہد آفریدی کی کپتانی میں 12 سال قبل سن 2011 کے ورلڈکپ مقابلے میں آخری بار کینگروز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔