حماس نے ’انسانی بنیادوں‘ پر دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کردیا

مقبوضہ بیت القدس(مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گروپ نے انسانی بنیادوں پر دو امریکی یرغمالیوں کورہا کردیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ “قطری کوششوں کے جواب میں القسام بریگیڈز نے ایک ماں اور اس کی بیٹی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد “امریکی عوام اور دنیا کو یہ ثابت کرنا ہے کہ جوبائیڈن اور اس کی فاشسٹ انتظامیہ کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں”۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق رہائی حماس کی طرف سے اٹھایا گیا یکطرفہ قدم تھا اور یہ کسی معاہدے کے حصے کے طور پر نہیں کیا گیا تھا۔

حماس-اسرائیل سے جوڑی اہم خبروں کا خلاصہ

  • ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً 80 فیصد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
  • ترک صدر نے اسرائیل سے غزہ پر “نسل کشی” پر مبنی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی پر زور دے۔
  • اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ’’اسرائیل غزہ کی ذمہ داری ختم کرنے کے بعد ختم ہوگا‘‘۔
  • اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تقریباً 200 افراد میں سے اکثریت اب بھی زندہ ہے۔
  • دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept