ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 20ویں میچ میں جنوبی افریقا کی انگلیںڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا پچ ابتداء میں بالرز کیلئے سازگار لگ رہی ہے کوشش ہوگی جلد وکٹیں لیکر جنوبی افریقا پر پریشر بڑھائیں۔جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی اور اٹکنسن پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ کرس ووکس اور سیم کرن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بوؤما وائرل بخار کے باعث میچ سے دستبردار ہوچکے ہیں اس لیے انکی جگہ ایڈن مارکرم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر انگلش سائیڈ کو پریشر میں لائیں، انہوں نے کہا کہ ٹمبا بوؤما جگہ ریزا ہینڈرکس کو موقع دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، اٹکنسن، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، عادل رشید اور ریس ٹوپلی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کا اسکوڈ

کپتان ایڈن مارکرم، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept