گرمی میں راتوں کی پریشان کُن نیند کو پرسکون کیسے بنائیں؟
گرمی کی شدت اور پسینے کیوجہ سے رات کو سونا کافی لوگوں کیلئے مشکل ہوتا ہے اور یہ شدید، ناقابل برداشت گرمی کی لہروں (heat wave) میں مبتلا دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے تلخ حقیقت ہے۔جولائی کا مہینہ دنیا کے لیے ریکارڈ گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا جبکہ ماہرین اس کے مزید خراب ہونے کی پیشگوئی کرتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خطرناک گرمی کی سطح 2050 تک دوگنی سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔یہ صرف دن کے وقت تک محدود نہیں ہے، رات کا وقت اوسطاً دنوں سے زیادہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے اور یہ نیند کے لیے خطرہ ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم ہیٹ ویو کے دوران نیند کے مسائل سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے حوالے سے درج ذیل طریقے اپنانے پر زور دیتی ہے جو کہ ہماری صحت پر منفی اثرات کو محدود کر سکتے ہیں۔
1) جسم میں پانی کی سطح منظم اور برقرار رکھیں۔
2) ہلکا پھلکا کھانا کھائیں۔
3) ہلکے کپڑے پہنیں۔
4) سونے کے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے مواقع تلاش کریں: اگر دن میں کچھ ٹھنڈا وقت آتا ہے تو کھڑکیاں اور دروازے کھولیں اور سونے کے کمرے کو ہوا دار بنانے کے لیے پنکھے چلائیں، پھر درجہ حرارت بڑھنے پر اسے بند کر دیں۔
5) شراب سے پرہیز کریں۔
6) آرام کے لیے وقت مختص کریں: آپ اور آپ کے بچے کے لیے پرسکون سرگرمیوں کے لیے سونے سے پہلے ایک گھنٹہ یا اس سے زائد وقت مختص کریں جیسے کہ کتاب پڑھنا۔
7) سونے سے پہلے نہا لیں۔
8) سونے کے لیے ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں۔
9) نیند کا باقاعدہ شیڈول بنائیں۔
10) ورزش کریں: ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ نیند اور جاگنے کے شیڈول کو برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ ورزش بھی جسے معمول بنانا چاہیے۔