آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آر پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد
فیصل آباد( بیورورپورٹ)آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر صدارت آر پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔سنگین مقدمات میں پیش رفت اورلاء اینڈ آرڈرکے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کاجائزہ۔میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیاء جبکہ ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ ویڈیو لنک پر موجود تھے۔ضلعی سربراہان نے سنگین مقدمات کی پیش رفت کے حوالے سے کیے جا نے والے اقدامات کے متعلق آرپی او فیصل آباد کو آگاہ کیا۔ آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو سنگین مقدمات کو جلد ازجلد یکسو کر نے کی ہدایات جا ری کیں.آرپی او فیصل آباد نے کر ائم کو کنٹرول کر نے اور سکیورٹی کو مزید سخت کر نے کے احکامات جاری کیے.