اسرائیل کی خان یونس میں بھی بمباری، 11 فلسطینی شہید

خان یونس(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملہ ایک ’’ریو‘‘ نامی کیفے پر کیا گیا جس میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں نے حملے کے فوری بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔واضح رہے کہ شمالی غزہ سے ہزاروں فلسطینی ہجرت کرکے اس وقت خان نوس میں موجود ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept