ستمبر میں چین سے 7.72ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی
اسلام آباد(بیورورپورٹ) ستمبر میں پاکستان کو چین سے 7.72 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) موصول ہوئی جس سے مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دوست ہمسایہ ملک سے مجموعی طور پر 3.126 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) آئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں چین سے ترسیلات زر 4.84 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر 7.11 ملین ڈالر رہیں جس کے نتیجے میں 7.72 ملین ڈالر کی خالص آمد ہوئی۔مالی سال 23-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی مجموعی ایف ڈی آئی 412 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔