نواز شریف جاتی امرا میں مصروف دن گزاریں گے

لاہور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا موجود ہیں اور سارادن مصروف گزاریں گے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی آج نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم  کی بھی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے، مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم سے موجود قانونی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی ،نواز شریف اپنے قریبی ساتھیوں سے ملاقات بھی کریں گے،نواز شریف کل اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept