فلسطین اسرائیل کشیدگی، چین کے 6 جنگی بحری جہاز مشرق وسطی میں تعینات
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازع میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطی میں اپنے 6 جنگی بحری جہاز تعینات کردئیے۔چینی میڈیا کے مطابق عمان کی بحریہ کے ساتھ مشقوں کے بعد چین کی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے مشرق وسطی میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو، فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو شامل ہیں۔اس سے قبل امریکا 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ کوپہلے ہی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرچکا ہے۔