افغانستان کیخلاف شکست؛ گمبھیر نے پاکستان کی خامیوں کی نشاندہی کردی
بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف شکست پر ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی۔میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ ایشیاکپ سے ابتک پاکستان کی فیلڈنگ مسلسل مسائل کا شکار رہی ہے، انہوں نے بیٹنگ اور بالنگ میں آپکا بُرا دن ہوسکتا ہے لیکن فیلڈنگ میں نہیں، ورلڈکپ کے دوران بھی فیلڈنگ میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔گوتم گمبھیر نے بتایا پاکستان کا دوسرا مسئلہ انکا اسپن ڈیپارٹمنٹ ہے جو مسلسل وکٹیں لینے میں ناکام ہورہا ہے، افغانستان کے اسپنرز نے پاکستان کیخلاف وکٹیں لیں لیکن گرین شرٹس کا کوئی بھی اسپنر ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکا۔سابق کرکٹر نے پاکستانی بیٹنگ لائن پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ 5 بلے باز ایک طریقے سے بلےبازی کرتے ہیں، انکے پاس افتخار احمد کے علاوہ کوئی بیٹر نہیں جو تیزی سے رنز اسکور کرسکے۔ پاکستان ون ڈے کرکٹ میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 1990 اور 2011 جیسی کرکٹ نہیں کھیل سکتا کہ آپ 270 یا 280 رنز بناتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آپ کی باؤلنگ اس کا دفاع کرے گی، دو نئی گیندیں، فلیٹ وکٹیں، دائرے کے اندر پانچ فیلڈرز آپکو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔