حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے دو ضعیف اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا۔حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابوعبیدہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یرغمالی اسرائیلی خواتین کو انسانی ہمدردی اور خراب صحت کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔ خواتین کی شناخت 85 سالہ اوشیوڈ لشفڈز اور79 سالہ نوریت کوپر کے نام سے ہوئی ہے۔حماس کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ دشمن نے ان کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کیا اس کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ حماس نے گزشتہ 3 روز میں 4 خواتین کو رہا کیا ہے۔ رہا ہونے والی خواتین کورفح باڈر کراسنگ سے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کے خاندان والے منتظر تھے۔اسرائیلی خواتین کو مصر اور قطر کی ثالثی اور کوششوں کے بعد رہائی ملی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept