چیف سیکرٹری کاایل ڈی اے ریکارڈ دو ماہ کے اند ر ڈیجیٹلائز کر نے کا حکم

لاہور(بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ سفٹنگ کے بعد لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے تما م ریکارڈ کو ہر صورت دو ماہ کے اند ر ڈیجیٹائز کر دیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت منگل کے روزایل ڈی اے ون ونڈوسیل کے دورہ کے دوران جاری کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ون ونڈوسیل پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے دریافت کیا اور شکایت پر موہلنوال اور جوہر ٹاؤن سے متعلقہ کیسز کو جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کی کارکردگی بارے خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ اضافی وسائل استعمال کرکے سفٹنگ کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے،شہریوں کو پلاٹ ٹرانسفر اور نقشہ کی منظوری بلا سفارش خودکار طریقے سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو سیل کا حقیقی معنوں میں فائدہ ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے ہی ہوگا اور این او سی کے اجراء، نقشوں کی منظوری کا عمل کم سے کم وقت میں ممکن ہو سکے گا۔اجلاس میں شہر میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ریکارڈ کی سفٹنگ سمیت دیگر ریفارمز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کے اوقات کار رات 9 بجے تک کر دیئے گئے ہیں اور75 سال سے زائد عمر کے افراد کو دستاویزات گھر کی دہلیز پربالکل مفت ڈلیور کی جا رہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جیز، چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران بھی  اس موقع پرموجود تھے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept