افغانستان سے شکست؛ کپتان سمیت کئی کرکٹرز ہوٹل میں رو پڑے

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت کئی کرکٹرز کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ افغانستان کے خلاف شرمناک ہار کے بعد کپتان بابراعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی سابق کرکٹرز نے تصدیق بھی کی۔ افغان ٹیم کیخلاف شکست نے کرکٹرز پر گہرا اثر ڈالا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں بھی افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریشان اور کئی مایوس تھے۔افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہوچکی ہیں، ورلڈکپ میں پاکستان نے 5 میچز نے میں سے 3 ہارے جبکہ 2 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept