زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلیے انٹرپول سیکریٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی۔پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept