عوام اپنے منظور شدہ اسلحہ لائسنس کو فوری طور پر پراسس کریں: محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور(بیورورپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب آرمز رولز 2017ء کے تحت اسلحہ لائسنسوں کی تمام منظور شدہ درخواستوں کو پنجاب آرمز رولز 2023 کے نفاذ کے بعد از سرِ نو پراسیس کرے گا،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب آرمز رولز 2023 کے نفاذ کے بعد ایسے تمام درخواست گزار افراد جن کی اسلحہ لائسنس کے حصول کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں مگر انہوں نے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے لیے قانونی عمل کو پورا نہیں کیا ہے تو ان کواسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے تمام پراسیس نئے سرے سے کرنا ہو گا ،ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے منظور شدہ اسلحہ لائسنس کو فوری طور پر پراسس کریں۔ پنجاب آرمز رولز 2023 لاگو ہونے کے بعد پراسیس مکمل نہ ہونے والے افراد کو اسلحہ منظوری کے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ کاپی والے لائسنسوں کی کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔