فورس کی حوصلہ افزائی اور مورال بلند رکھنے کے لیئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب انعام واکرام کا سلسلہ جاری
لاہور(بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد، سی سی ون سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔فرائض کو تندہی اور مستعدی سے ادا کرنے والے پولیس اہلکار ہمارا سرمایہ ہیں، انکی حوصلہ افزائی سے دیگر ملازمین میں بھی بہتر کام کرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور