پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سےمارکیٹ کا دورہ کریں:قائمقام ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی

گجرات (بیوروپورٹ) قائمقام ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے کا دورہ کریں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے ۔قائمقام ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ اکتوبر کے دوران 574 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 25 لاکھ59ہزار 500 روپےجرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ8گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی نے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر7621بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران574دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے8ناجائز منافع خور پکڑے گئے،ڈپٹی کمشنر خضرحیات بھٹی نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept