ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جائے: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ
182
گجرات(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جائے، ڈورمنٹ یوزر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے،ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں میں اصافہ دیکھنے میں آرہا ہے،شہری ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،محکمہ صحت سمیت تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کا احسن طریقے سے سرانجام دیں، گجرات میں 34 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیڈ ڈیپارٹمنٹس ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کریں،ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کررہی ہیں، شہری ڈینگی سرویلنس کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، سرکاری ہسپتال اور جنرل پریکٹیشنر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز مخصوص کریں اور وارڈز بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ ضلع بھر میں 1668 ڈینگی ہاٹ سپاٹ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے، ہاٹس اسپاٹس کوریج اور ڈینگی سرویلنس کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے، غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے، اس سے بچاو کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، شہری اپنے گھروں میں پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں، دروازوں اور کھڑکیوں کو پر جالی استعمال کریں،