افغانستان سے شکست؛ عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر کامران اکمل بھی ناراض

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی ہار پر سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کی خوشی نے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کو بھی حیران کردیا۔مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے ’’میگا ایونٹ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا!، براڈ کاسٹر کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ گراؤنڈ میں ایسا عمل نہ ہو‘‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب بھارت نے پاکستان کو ٹی20 مقابلوں میں شکست دی تھی جب بھی ایسی خوشی دیکھنے کو نہیں ملی تھی، جتنی افغانستان کے خلاف ہار پر دیکھنے میں سامنے آئی ہے۔قبل ازیں چینائی کے میدان پر عرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے تھے، میچ کے بعد اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔عرفان پٹھان ورلڈکپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے ہمراہ ہندی کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept