ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چھانگلہ گلی سے اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے لیے پہنچ گئے۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل بحال کرنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت شروع کر دی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ انکے بھائی شہباز شریف، اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، انجینیئر خرم دستگیر، سردار ایاز صادق، چوہدری تنویر، عابد شیر علی اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے۔نواز شریف نے رات چھانگلہ گلی اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کی بیٹی مریم نواز مریم، جنید صفدر اور فیملی کے دیگر افراد نے بھی رات چھانگلہ گلی میں گزاری۔اس سے قبل، سابق وزیراعظم نواز شریف منسٹر کالونی پہنچے جہاں انہوں نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept