علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پرنسپل الوداعی تقریب وزیر صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور(بیورورپورٹ)نگران وزیر اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پرنسپل کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اس موقع پر پروفیسر عیس محمد، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر آصف بشیر، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی، صوبائی وزیر صحت پنجاب کا پرنسپل سمیت دیگر فیکلٹی ڈاکٹرز کا ملک و قوم کی خدمت کرنے پر خراج تحسین

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept