نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں مرکزی تقریب ورلڈ پیس جرگہ حلف برداری کا انعقاد

پشاور ( سید شہزاد کاظمی ) نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں مرکزی تقریب ورلڈ پیس جرگہ حلف برداری تکلیف منعقد کی گئی جس میں ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے روح رواں رعایت اللہ خان ( خان بابا ) صدر زبیر الہی صدر ڈبلیو پی جے پی نے خصوصی طور پر شرکت کی ورلڈ پیس حلف برداری تقریب میں پشاور سے سماجی شخصیت الحاج ملک زرداد جھانگیر اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے مقررین کا کہنا تھا کے خیبر پختون خواہ میں جرگہ سسٹم نہایت اہمیت رکھتی ہے اور یہاں کے لوگ جرگہ مشران کا نہایت احترام کرتے ہیں ۔ہم مشکور ہیں وطن عزیز کہ افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر صاحب کا ۔چیئرمین جوائنٹ چیف اف سٹاف کمیٹی شمشاد مرزا کا کہ انہوں نے ملک میں پہلی بار جرگہ سسٹم پزرائی فرمائی اور ہم مشکور ہیں نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا کے وہ جرگہ سسٹم کو معاشرے کے لیے مفید سمجھتے ہیں۔افغانستان کی مثال ہمارے سامنے ہے جنگ تباہی ہے مسائل کا حل نہیں جبکہ جرگہ سسٹم اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔الحاج ملک زرداد جھانگیر اعوان اپنے خصوصی گفتگو میں کہا الحمدللہ ہمارے مشران نے پشاور میں دو فریقین کے درمیان بڑے سے بڑے مسائل جرگہ سسٹم کے ذریعے حل کروائے ہیں اور انشاء اللّه خیبر پختون خواہ میں اس جرگہ سسٹم کو مزید اور فال بنائیں گے ۔فلسطین اور اسرائیل جنگ کے لیے ورلڈ پیس جرگہ کے 500 رضاکار بھجوانے کے لیے تیار ہے کرپشن فری پاکستان کے لیے احتساب پہلے انتخابات بعد میں ہونے چاہیے احتساب بنیادی نقطہ ہے جس پر قائم رہتے ہوئے کرپشن سے بچایا جا سکتا ہے جناب زبیر الہی صدر ڈبلیو پی۔جے پی کا کہنا تھا کے ۔ہم پاک فوج کے سربراہ جناب حافظ سید عاصم منیر اور نگران حکومت کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کرتے ہیں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept