’’ورلڈکپ؛ ابراراحمد کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز دی تھی‘‘

کراچی(بیورورپورٹ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے انکشاف کیا ہے کہ مسٹری اسپنر ابراراحمد کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز سلیکٹرز نے رد کردی تھی۔مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہماری کرکٹ کمیٹی کا خیال تھا چونکہ ورلڈکپ میں ٹیم کا سامنا مختلف سائیڈز سے ہوگا اس لیے ابرار احمد کو اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تاہم سیلکٹرز نے تجویز کو مسترد کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بہت سی ٹیمیں پہلی بار ان کا سامنا کرتیں، یہ میرا اور محمد حفیظ کا مشورہ تھا، ایشیاکپ میں ہمارے اسپنرز نے اچھا پرفارم نہیں کیا تھا، اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی تھی۔دوسری جانب ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان، اسامہ میر اور محمد نواز کسی بھی ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept