پاکستان کی چین سمیت مختلف ممالک کیساتھ تجارت میں 8 ارب ڈالر کی گڑبڑ
اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چین کے ساتھ 4 ارب ڈالر کے فرق کا معاملہ اٹھانے کی درخواست کی ہے، چین کی طرف سے فراہم کردہ نامکمل ڈیٹا ریونیو اور فارن ایکسچینج میں کمی اور نقصان کا باعث بن رہا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو چار ممالک کے ساتھ تجارت میں 8 ارب ڈالر کے مجموعی فرق پر جاری تحقیقات کے متعلق بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارت میں 4 ارب ڈالر کا فرق پایا گیا ہے، جس کے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کرکے معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں سے متعلق مکمل اعداد و شمار فراہم کرنے کا معاہدہ موجود ہے، لیکن اس پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔