گرینڈ ہیلتھ الائینس گجرات کے عہدِداران کا ہنگامی اجلاس

گجرات (بیوروپورٹ)گرینڈ ہیلتھ الائینس گجرات (پی۔ ایم۔ اے گجرات، وائی۔ ڈی۔ اے گجرات، وائی۔ این۔ اے گجرات، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف) کے عہدِداران کا ہنگامی اجلاس بروز منگل مورخہ 24.10.23 کو کانفرنس روم عزیز بھٹی شہید میں منعقد ہوا جس میں تمام شرکا نے فلسطین پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی پرُزور مذمت کی گئی۔غاصب اسرائیل کی ناجائز یہودی ریاست نے اہلیانِ مغرب کی ایما، پشت پناہی اور مدد سے فلسطینی مسلمانوں پر جو بدترین جنگ مسلط کر رکھی ہے اور جو نسل کشی کا عمل جاری اسکے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں گرینڈ ہیلتھ الائینس بروز ہفتہ مورخہ 28.10.2023 کو ریلی منعقد کرنے جا رہی ہے۔ ریلی کا آغاز صبح 11am پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات سے ہوگا اور گجرات پریس کلب، کچہری چوک پر اختتام کیا جائے گا۔ہم ضلع گجرات کے تمام ڈاکٹرز، نرسسز، پیرامیڈیکس، ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف سمیت تمام سوِل سوسائیٹی سے بھی التماس کرتے ہیں کہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کر کے اپنے فلسطینی بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept