شہر قائد میں وارداتوں کا سلسلہ جاری, ٹینا اسکوائر ماڈل کالونی کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات
کراچی : (کرائم رپورٹر / شیخ حارث)شہر قائد میں وارداتوں کا سلسلہ جاری ٹینا اسکوائر ماڈل کالونی کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات – سی سی ٹی وی فوٹیج حمایت نیوز کو موصول – فوٹیج میں واضح ہے شہری جیسے ہی آفس جانے کے لیۓ گھر سے موٹر سائیکل نکالتا ہے 150 موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان رکتے ہیں اور اسد نامی شہری سے موبائل نقدی اور بیگ چھین لیتے ہیں – فوٹیج میں واضح ہے مسلح ملزمان جاتے جاتے شہری سے جیکٹ بھی اتروا کر چھین لیتے ہیں – فوٹیج میں واضح ہے لوٹ مار کے دوران صبح کے ٹائم والدین کو اپنے بچوں کو اسکول لے کر جاتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے مسلح ملزمان نے صبح سویرے کھلے عام واردات کی اور با آسانی فرار ہوگۓ متاثرہ شہری نے متعلقہ تھانے میں قانونی کاروائی کے لیۓ درخواست جمع کروادی ہے اب دیکھنا یہ ہے علاقائی پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیۓ کیا حکمت عملی اپناتی ہے