کراچی :پارکنگ مافیا کے کارندوں کا عبد اللہ ہارون روڈ کے چاروں طرف راج برقرار

کراچی : (کرائم رپورٹر / شیخ حارث)پارکنگ مافیا کے کارندوں کا عبد اللہ ہارون روڈ کے چاروں طرف راج برقرار – عبد اللہ ہارون روڈ اسپورٹس کمپلیکس موبائل مارکیٹ کے ساتھ غیر قانونی پارکنگ مافیا کے کارندوں کی بغیر پرچی کے موٹر سائیکل کی اووڑ چارجڈ پارکنگ کی وصولی کا انکشاف – پرائیویٹ پارکنگ مافیا کے کارندے بغیر کسی پرچی کے ڈی ایم سی اور کے ایم سی کی پرچی کے بغیر پارکنگ کے نام پر بھتہ لینے میں سرگرم – شہریوں کے مطابق پرائیویٹ پارکنگ مافیا کے کارندے موٹر سائیکل کی 10 روپے کے ایم سی کی پارکنگ فیس لینے کے بجاۓ 40 روپے بغیر کسی کے ایم سی کی پرچی کے وصول کرتے ہیں نا دینے کی صورت میں شہریوں کو ہراساں کرکے ہاتھا پائی کرتے ہیں – شہریوں کے مطابق پرائیویٹ پارکنگ مافیا کے کارندے پورے عبد للہ ہارون روڈ پر ٹریفک پولیس کی ناک کے نیچے ڈبل لائن موٹر سائیکل پارکنگ لگا کر قانون کی خلاف ورزی کرکے کھلم عام دھجیاں اڑاتے ہیں جس کے باعث اکثر ٹریفک جام کی صورت حال پیش آتی ہے اور مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے – متاثرہ شہریوں نے مئیر کراچی ، ڈی آئی جی ٹریفک اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پرائیویٹ غیر قانونی پارکنگ مافیا کے کارندوں سے جان چھڑوا کر شہریوں کو عبد اللہ ہارون روڈ اور کراچی کے دل صدر کے اطراف میں بہتر پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

 

 

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept