دعا ہے 3 ہفتوں سے غزہ میں پھنسے خاندان والے زندہ ہوں، اسکاٹش فرسٹ منسٹر

ایڈن برگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  نے کہا ہے کہ دعا ہی کرسکتے ہیں کہ غزہ میں پھنسے خاندان والے حیات ہوں۔اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ غزہ پر شدید بمباری جاری ہے۔ غزہ میں مواصلاتی رابطے کاٹ دئیے گئے ہیں اس لیے خاندان والوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔  تین ہفتوں سے غزہ میں پھنسے خاندان کے افراد کے لیے اب صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔حمزہ یوسف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو جھنجھوڑنے اور غزہ کی صورتحال پر کارروائی کرنے کے لیے مزید کتنے بچوں کو اپنی جان قربان کرنا ہوگی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept