ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کا نیوزی کو جیت کیلئے 389 کا ہدف

آئی سی سی ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف دیدیا۔دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 رنز کا جارحانہ اوپننگ آغاز فراہم کیا تاہم وارنر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگزکھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین 18، 18، مچل مارش 36، گلین میسکویل 41 اور جوش انگلس 38، مچل اسٹارک ایک جبکہ ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز نے 13 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور ٹرینٹ بولٹ نے 3، 3 جبکہ مچل سینٹنر نے 2 اور جیمز نیشم ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مارک چیپ مین کی جگہ جیمز نیشم کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑی فارم میں ہیں، مسلسل دو میچوں میں کامیابی سے اعتماد بحال ہوا ہے، میچ میں جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹا

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept