ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ میں دوبارہ کم بیک کریں۔اس موقع پر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ مسلسل ہار سے ٹیم دباؤ کا شکار ہے، کوشش کریں گے نیدرلینڈز کیخلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں۔

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

بنگلادیش کا اسکواڈ

کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept