وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پمز ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کا افتتاح کر دیا
وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پمز ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کا افتتاح کر دیا.ڈاکٹر ندیم جان نے کہا "وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے فوراً بعد پمز ہسپتال کا دورہ کیا تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی معاملات کا جائزہ لے سکوں۔””وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ مجھے شکایات موصول ہوئی کہ ہسپتال کی ایم آر آئی مشین 4 سالوں سے خراب ہے، میں نے فوراَ نوٹس لیا اور الحمداللہ آج یہ عام عوام کیلئے مکمل طور پر فنکشنل ہے۔ ڈیڈ لائن کے بعد فنکشنل ہونے پر بھی ذمہ داران کے احتساب کی ہدایت کی ہے.”میرٹ، شفافیت اور اصلاحات میرا ایجنڈا ہے۔” "عوام کی صحت میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور انتظامیہ مریضوں کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ ”