قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 22 کان کن ہلاک

آستانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 22 کان کن ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع انڈسٹریل زون میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 22 کان کن ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 200 کان کن موجود تھے۔ انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔برطانوی اسٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں 2 ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس قبل اگست میں کان میں آگ لگنے سے 5 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept