اسرائیلی بمباری نے غزہ میں پوری نسل ختم کردی دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے، ثانیہ مرزا

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں وزارت تعلیم نے سرکاری طور پر تعلیمی سال ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اسرائیلی بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے۔ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی بمباری سے پوری نسل ختم ہوگئی اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے لیکن دنیا خاموشی سے یہ نسل کشی دیکھ رہی ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept