بھارت میں 2 ٹرینوں میں تصادم، 13 افراد ہلاک

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اترپردیش کے ضلع وجیانگرم میں ہونےوالےحادثے میں 50 افراد زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا ٹریک پرکھڑی سنگل کھلنے کا انتظار کرنے والی ٹرین سے دوسری ٹرین ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرین کی 2 بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ ان بوگیوں میں 90 مسافر موجود تھے۔حکام نے ادثے کوانسانی غلطی قرار دیا ہے۔ بھارت میں جون میں بھی 3 ٹرینوں کا تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 280 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept