چینی کرنسی آر ایم بی کے لیے پاکستان میں کلیئرنگ بینک قائم
اسلام آباد(بیورورپورٹ) چینی کرنسی آر ایم بی کے لیے پاکستان میں کلیئرنگ بینک قائم کردیا گیا۔انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے پاکستان آر ایم بی کلیئرنگ بینک کی افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں ہوئی، وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا ہے، پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی آر ایم بی کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے،آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے قیام سے یہ مقصد پورا کرنے میں مدد ملے گی۔چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہاآر ایم بی کلیئرنگ بینک کے قیام سے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو فروغ ملیگا۔