روزانہ 2700 قدم چلنا فالج کے امکانات کم کر دیتا ہے

گریناڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 2700 قدم چلنے سے کم عمری میں موت واقع ہونے یا دل کے دورے یا فالج کے امکانات کو کم ہوجاتے ہیں۔اسپین کی یونیورسٹی آف گریناڈا (غرناطہ) کے محققین کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں 12 بین الاقوامی مطالعوں کا جائزہ لیا گیا جن میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کے روزانہ چلے جانے والے قدموں کا کسی بھی سبب ہونے والی موت پر پڑنے والے اثر کا معائنہ کیا گیا۔جرنل آف دی امیریکن کالج آف کارڈیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ وہ شرکاء جو روزانہ 2517 قدم چلتے تھے ان کی قبل از وقت موت کے امکانات 2000 قدم چلانے والوں کی نسبت آٹھ فی صد کم تھے۔ جبکہ 2735 قدم چلنے والے افراد کی قلبی مرض کےسبب واقع ہونے والی موت کے امکانات 11 فی صد کم تھے۔البتہ، تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو جتنے زیادہ قدم چلتا تھا وہ اس کے لیے اتنا ہی فائدہ مند تھا۔وہ افراد جو روزانہ 8763 قدم چلتے تھے ان کے قبل از وقت موت کے امکانات 60 فی صد تک کم دیکھے گئے۔ جبکہ روزانہ 7126 قدم چلنے والے افراد میں قلبی مرض میں 51 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ قدموں کا قبل از موت اور قلبی مرض سے تعلق مردوں اور عورتوں میں یکساں تھا۔ تاہم، تیز رفتاری سے چلنے کا قبل از وقت موت میں کمی سے تعلق دیکھا گیا۔تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر فانسسکو اوٹیگا کا کہنا تھا کہ لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ صحت کے فوائد حاصل کرنے کےلیے 10 ہزار قدم چلنا لازمی ہے لیکن سائنس میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ زیادہ قدم چلنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ روزانہ 16 ہزار قدم تک چلنا اپنے اندر کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں رکھتا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept