غزہ میں فلسطینیوں پر حملے، بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے

لاپاز(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف لاطینی امریکا کے ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے چلی اور کولمبیا نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا۔بولیویا کی ایوان صدر کی وزیر ماریہ نیلا پراڈا اور خارجہ امور کے وائس چانسلر فریڈی ممانی نے بیان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کا نظام تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غزہ کا رابطہ ایک بار پھر دنیا سے ختم ہوگیا۔ غزہ پر اسرائیلی حملو ں سے مزید 219  فلسطینی شہید ہوگئے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept