ورلڈکپ؛ پاک بنگلادیش میچ میں ’فلسطین کا پرچم‘ لہرادیا گیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرادیا گیا۔منگل کو ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں، جہاں قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اور تصویر میں 3 افراد کو ایک میز پر چڑھ کر فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے واقعہ پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے واقعے کے سلسلے میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔گزشتہ روز پاک بنگلادیش میچ کے دوران 67,000 گنجائش والے ایڈن گارڈنز میں 27,940 کی آفیشل حاضری دیکھی گئی تھی۔دوسری جانب گرفتار کیے گئے شائقین کرکٹ کا تعلق بنگلادیش سے ہے یا بھارت سے ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔کولکتہ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 20 سال ہیں، غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے اس احتجاج کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی میچ کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگی جارحیت کے باعث ابتک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 2 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔
قبل ازیں محمد رضوان کی جانب سے اپنا مین آف دی میچ کا ایواڈ شہید فلسطنیوں کے نام کرنے پر بھارتی میڈیا سمیت اسرائیل نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept