جولائی تااکتوبر میں تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ملک کا تجارتی خسارہ جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران7 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا ہے جبکہ 4 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں0.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 کی نسبت جولائی سے اکتوبر 2023-24 درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی،جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق  جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept