سنگاپور؛ طالبہ سے زیادتی پر بھارتی نوجوان کو 16 سال قید اور کوڑوں کی سزا

سنگاپور سٹی(مانیٹرنگ ٖڈیسک)سنگاپور کی ایک عدالت نے 26 سالہ بھارتی کو یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 16 سال قید اور 12 کوڑے لگانے کی سزا سنائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نوجوان نے یونی ورسٹی کی طالبہ کو 2019 میں اُس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی اپنی ملازمت سے لوٹ رہی تھی۔ اُس نے طالبہ کا پیچھا کیا نازیبا اشارے کیے۔بھارتی نوجوان نے سنسان بس اسٹاپ پر طالبہ کو مکا رسید کیا اور مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔بھارتی نوجوان نے طالبہ کو نیہم مردہ سمجھ کر طالبہ کو وہیں چھوڑ دیا۔بعد ازاں پولیس نے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا جہاں چہرہ بری طرح زخمی ہونے کے باعث ان کا بوائے فرینڈ بھی پہچان نہ سکا۔ طالبہ کو ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں پر قابو پانے کے لیے 4 سال لگ گئے اور تب تک کیس ملتوی ہوتا رہا۔صحت یابی کے بعد کیس شروع ہوا تو عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی بنیاد پر بھارتی نوجوان کو 18 سال قید اور 12 کوڑے مارنے کا فیصلہ سنادیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept