ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ شعیب ملک نے ٹیم کیلئے اپنی دستیابی کا اعلان کرکے تہلکہ مچادیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے باضابطہ طور پر اپنی دستیابی کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ اگر بورڈ رابطہ کرتا ہے تو وہ سال 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں 2024 میں پاکستان کیلئے ورلڈکپ جیتنا چاہتا ہوں، مجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، اتنا ہی فٹ ہوں جتنا ماضی میں تھا۔شعیب ملک نے 124 انٹرنیشل میچوں میں 31.21 کی اوسط سے 125.64 کےاسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2ہزار 435 رنز بنارکھے ہیں، سال 2021 میں انہوں نے آخری میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا۔قبل ازیں بھارت میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept