نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا فلسطینی طلبا کیلیے مراعات کا اعلان

کراچی(بیورورپورٹ) سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ  جسٹس (ر) مقبول باقر نے فلسطینی طلبا کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کردیا۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو صوبے کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کی ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ  نے صوبے کی جامعات کو بھی فلسطینی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ کے مختلف سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept