ٹیکسٹائل برآمدات میں گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 5فیصد اضافہ

 اسلام آباد(بیورورپورٹ) ٹیکسٹائیل بر آمدات میں مسلسل کمی کے بعد ماہ اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔دستاویز کے مطابق سال 2023 کے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کے بعد 10ویں ماہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔سال 2022 اکتوبر میں 1 ارب 36 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات تھیں جبکہ اکتوبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 43 کروڑ ڈالر کی رہیں۔ سال 2022 میں جنوری تا اکتوبر 15 ارب 88 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔سال 2023 کے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2023 کے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب 34 کروڑ ڈالر کی رہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept