ڈائنوسارز کے خاتمے کی اصل وجہ کیا تھی، شہابِ ثاقب یا کچھ اور؟
لندن(مانیٹرنگ ٖڈیسک) ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تقریباً 66 ملین سال پہلے ڈائنوسار کے معدوم ہونے میں زمینی فضا میں طویل عرصے تک دھول کے بادلوں نے زیادہ بڑا کردار ادا کیا ہوگا۔نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ شہاب ثاقب ٹکرانے سے زمین کی فضا میں باریک زمینی دھول نے ڈائنوسار کے معدوم ہونے میں زیادہ کردار ادا کیا ہوگا۔شہابی پتھر کے اثرات نے نہ صرف فضا میں گندھک پر مبنی گیسوں کا اخراج کیا بلکہ محققین کے مطابق، نتیجے میں اُڑنے والی دھول نے سورج کو بھی مخفی کر دیا تھا جس سے پودوں کی ضیائی تالیف کا عمل بھی کئی سالوں تک رُک گیا اور غزائی قلت پیدا ہوئی۔مطالعے کے مرکزی مصنف اور سیاروں کے سائنس دان برک سینیل نے سی این این کو بتایا کہ یہ طویل عرصے سے فرض کیا جا رہا تھا کہ Chicxulub نامی شہاب ثاقب ڈائنوسار کے معدوم ہونے کی وجہ بنا جبکہ اصل میں طویل عرصے تک آسمان کو چھپا دینے والی دھول وجہ رہی ہوگی۔