اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی بچوں کا قبرستان بنادیا، یونیسیف کی مذمت
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں کی شہادتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی ادارہ اطفال نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ فضائی، زمینی اور سمندری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی۔ شہدا میں 3 ہزار 826 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 24 ہزار فلسطینی شہید ہوئے۔عالمی ادارہ اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی فلسطینی بچوں کا قبرستان بن چکی ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کشتیوں نے وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ اور النصر محلے پر بمباری کی۔ دوسری جانب القسام بریگیڈز نے کہا کہ انہوں نے بیت لاہیا کے شمال مغرب میں 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ غزہ میں اسپتال کے باہر ایمبولینس پر اسرائیل کے انسانیت سوز حملے میں 20 فلسیطنی شہید ہوئے تھے۔