اسکاٹ ایڈورڈز کو اسٹمپڈ کے بجائے رن آؤٹ دینے پر سوال اٹھ گیا

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکاٹ ایڈورڈز کو اسٹمپڈ کے بجائے رن آؤٹ قرار دیے جانے پر سوال اٹھ گیا۔لکھنو میں محمد نبی کی گیند کھیلتے ہوئے نیدرلینڈز کے کپتان کریز سے باہر نکل گئے تو افغان وکٹ کیپر اکرام الخیل نے اسٹمپس اکھاڑ دیں، گیند بیٹ کو نہیں لگی تھی مگر امپائر نے رن آؤٹ قرار دیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا جاتا رہا کہ ان کو اسٹمپڈ کیوں نہیں قرار دیا گیا۔ماہرین کے مطابق اسکاٹ ایڈورڈز چند قدم آگے نکل کر واپس مڑے تھے، اس لیے رن آؤٹ ہوئے۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept