فواد چوہدری اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد(بیورورپورٹ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا.بھائی فراز چوہدری نے بتایا کہ فواد چوہدری کو پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کرلے لے گئے، تاہم انہیں کہاں منتقل کیا گیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔اہلیہ حبا چوہدری نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم انہیں کہاں لے کر گئے ہیں کچھ پتہ نہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے اوائل جنوری میں بھی فواد چوہدری کو گرفتار کیا تھا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر تھے۔