ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف جارحانہ بیٹنگ جاری
آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 29 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنالیے۔بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 69 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ راچن رویندرا 87 اور کپتان کین ولیمسن 61 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے کیویز کی واحد وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ