9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز؛ اعجاز چوہدری، میاں محمود سمیت دیگر ملزمان کا ٹرائل شروع
لاہور(بیورورپورٹ) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کا ٹرائل شروع ہوگیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں ملزمان کا ٹرائل شروع کرتے ہوئے نامزد گرفتار ملزمان کو 15 نومبر کو جیل سے طلب کرلیا۔عدالت نے گرفتار نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق پراسیکیوٹر کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ علاوہ ازیں عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمات میں بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مختلف چالانوں پر سماعت کرتے ہوئے اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا۔